مسلم لیگ ن نے فواد چوہدری سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا

06:37 PM, 29 Aug, 2018

لاہور: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری سے مستعفیٰ ہونے کے مطالبے کی قرارداد  پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رہنما کنول پرویز چودھری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے وزیرِاعظم بننے کے بعد سرکاری ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال شروع کر دیا جس سے پاکستانی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔متن میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم کے اس شاہانہ رویے پر فواد چودھری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سستا پڑتا ہے اور اس کا خرچہ 50 سے 55 روپے فی کلو میٹر بنتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا بیان انتہائی بچگانہ، مضحکہ خیز اور حقیقت سے روگردانی کے مترادف ہے۔ فواد چودھری کے اس بیان سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، اس لیے ان سے وزارت کا قلمدان واپس لیا جائے تا کہ پاکستان کا وقار برقرار رہے۔

مزیدخبریں