کراچی : امریکی سروے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ 40فیصد افراد باتھ روم میں اپنا ای میل اکاونٹ چیک کرتے ہیں۔
تفصیلارت کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سب کام آسان بنا دیئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موبائل فون کی بدولت آپ دیگر کام کرتے ہوئے بھی آفس کا کام نمٹاسکتے ہیں۔امریکی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوب نے اس ہی حوالے سے ایک دلچسپ سروے کیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 40فیصد افراد باتھ روم میں اپنا ای میل اکاونٹ چیک کرتے ہیں۔
سروے کے مطابق 60فیصد افراد ٹی وی دیکھتے ہوئے انباکس کھولتے ہیں۔سروے میں یہ بات بھی سامنے ا?ئی ہے کہ 25سے 34سال کے نوجوانوں کی زیادہ تر تعداد دن میں 6.4گھنٹے اپنا ای میل اکاو?نٹ دیکھنے میں سرف کردیتے ہیں۔