کیپٹن(ر)صفدر آر آئی سی راولپنڈی سے ڈسچارج ، اڈیالہ منتقل کر دیا گیا

02:17 PM, 29 Aug, 2018

راولپنڈی:کیپٹن (ر)صفدرکو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدرکو 21 اگست کوسینے میں تکلیف پراڈیالہ جیل سے آرآئی سی منتقل کیاگیاتھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی اور ایک ہفتے سے زائدہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹروں نے کیپٹن صفدرکی صحت تسلی بخش قرار ہونے پر انہیں ڈسچارج کردیااور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے ملزم کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا۔

مزیدخبریں