کنگنا رناوت کے بعد ہرتھیک روشن کا ایک اوراسکینڈل سامنے آگیا

01:09 PM, 29 Aug, 2018

: نامور بالی ووڈ اداکار ہرتھیک روشن کا کنگنا رناوت کے بعد اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔

اداکار ہرتھیک روشن ابھی ایک تنازع سے باہر نکلے ہی تھے کہ ایک اور تنازع کا شکار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ہرتھیک روشن اور فلم’’باغی2‘‘ کی مرکزی اداکارہ دیشا پٹانی یش راج بینر تلے بننے والی فلم میں ایک ساتھ کام کررہے تھے جہاں  ہرتھیک نے اداکارہ کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نزدیکیاں بڑھانے کی کوشش کی۔ ہرتھیک روشن کے نامناسب رویے کے باعث دیشا نے  فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرتھیک روشن بہت ہی باوقار اورخوش رہنے والے انسان ہیں۔

دوسری جانب ہرتھیک روشن نے ان کے خلاف افواہیں پھیلانے والے صحافی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جم جوائن کرلیں تاکہ ورزش کرنے سے آپ کے دماغ میں موجود کچرا صاف ہوجائے۔

مزیدخبریں