بھارت میں 1 ارب سے زائد لوگ غربت کا شکار ہیں، رپورٹ

11:55 AM, 29 Aug, 2018

نیو دہلی: بھارت میں ایک ارب سے زائد لوگ خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں۔ عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی۔

سال 2017 میں دنیا کی آبادی پر عالمی بینک کی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے 1 ارب 14 کروڑ یعنی 86 فیصد افراد کی اوسط آمدنی یومیہ ساڑھے پانچ ڈالر یعنی 325 روپے سے بھی کم ہے۔

غربت کی اس فہرست میں نائیجیریا پہلے نمبر پر ہے جہاں 92 فیصد لوگوں کی یومیہ آمدنی ساڑھے پانچ ڈالر سے کم ہے۔

دوسرے نمبر پر بھارت تیسرے پر ایتھوپیا، چوتھے پر بنگلہ دیش اور پانچویں پر پاکستان ہے جہاں 79 فیصد عوام کی یومیہ آمدنی ساڑھے پانچ ڈالر سے بھی کم ہے۔

مزیدخبریں