فلم ”ہنٹر“ میں سیف علی خان کی پہلی جھلک لیک ہوگئی

11:46 AM, 29 Aug, 2018

ممبئی : بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی نئی آنے والی فلم ”ہنٹر“ کی پہلی جھلک لیک ہو گئی۔ جھلک سیف علی خان ناگا سدھو کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔


بھارتی ذرائع کے مطابق نودیپ سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”ہنٹر“ میں سیف کی جھلک لیک ہو گئی ہے۔ممبئی کے ایک فلم اسٹوڈیو میں انہیں ناگا سادھو کے روپ میں دیکھا گیا۔فلم کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا اور آر مدھون بھی شامل ہیں۔یہ فلم ایک سادھو کی کہانی ہے جو انتقام کی آگ میں جل رہا ہے اس فلم کی ابتدائی شوٹنگ راجھستان میں ہوئی تھی۔

ان کا یہ نیا روپ دیکھنے میں پائریٹس آف کیرئیبین کے جیک اسپیرو سے متاثر لگتا ہے کیونکہ لباس کسی بھی طرح ہندو سادھو کی بجائے مغربی ہے۔یاد رہے کہ سیف علی خان کی فلمیں جیسے شیف اور دیگر باکس آفس پر ناکام رہی تھیں۔

مزیدخبریں