آریان خان کی بالی ووڈ میں اینٹری کی تیاریاں مکمل

09:44 AM, 29 Aug, 2018

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر اپنے دوستوں کے بچوں کو فلم انڈسٹری میں لانچ کرنے کے حوالے سے کافی شہرت کے حامل ہیں۔

وہ عالیہ بھٹ، کرن جوہر ،ایشان کھتر، جھانوی کپور، اننیا پانڈے سمیت متعدد سٹار کِڈز کو فلموں میں لانچ کرچکے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنے قریبی دوست شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان ان دنوں امریکہ میں زیر تعلیم ہیں اور تعلیم مکمل ہوتے ہی کرن جوہر انہیں اپنی فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں لانچ کردیں گے۔ آریان خان کے مد مقابل سری دیوی کی چھوٹی صاحبزادی خوشی کپور کو ہیروئن کے طور پر چنا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ پہلے کرن جوہر نے سری دیوی کی بڑی صاحبزادی جھانوی کپور کو دھڑک فلم کے ذریعے لانچ کیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آریان خان اور خوشی کپور کی لانچنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن ان کی فلم کب ریلیز ہوگی اور شوٹنگ کے کیا معاملات ہوں گے ، اس معاملے کو مکمل راز میں رکھا جارہا ہے۔

دونوں کی فلم کے حوالے سے ایسا سکرپٹ ڈھونڈا جارہا ہے جو باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوسکے۔

مزیدخبریں