اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے پول میں کھڑی 80 سے زائد لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل 15 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں انہوں نے گاڑیوں کی فوری نیلامی کی ہدایت کی اور اس مقصد کیلئے 15 ستمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے جبکہ آج سے یہ عمل شروع ہو جائے گا اور آئندہ چند روز میں اخبارات میں اشتہار دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ گاڑیوں کی نیلامی مقررہ وقت میں یقینی بنائیں۔ 80 سے زائد لگژری گاڑیوں میں چند بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کیلئے خریدی گئی تھیں۔ وزیراعظم نے تمام گاڑیوں کی فروخت کی ہدایت کی ہے۔