گوگل نے یوٹیوب میں کارآمد فیچر متعارف کرا دیا

01:41 AM, 29 Aug, 2018

نیویارک : یوٹیوب میں کارآمد فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے ، جی ہاں اب آپ کو معلوم ہو سکے گا کہ آپ نے کتنا وقت ویڈٰیوز دیکھنے یا گانے سننے پر لگایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے یوٹیوب صارفین کی بوریت کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس سے صارفین اب یوٹیوب پر اپنے گزارے گئے وقت کے متعلق جان سکیں گے۔

نیا فیچر یوٹیوب میں خودبخود سیٹ نہیں ہوگا بلکہ اس کو انفرادی طور پر خود سیٹ کرنا ہوگا اس فیچر کو" ٹائم واچڈ " کا نام دیا گیا ہے جس کو سیٹنگ میں جا کر اکٹو کرنا ہوگا۔

اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے سب سے اوپر واچ ہسٹری ٹرن آن کا آپشن ہوگا، جس پر کلک کرنےک ے بعد آپ جان سکیں گے کہ آج، گزشتہ روز، گزشتہ ایک ہفتے میں کتنا وقت آپ نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزارا اور آپ اوسطاً کتنا وقت اس ویب سائٹ یا ایپ کو دیتے ہیں۔

مزیدخبریں