امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کے بعد سرچ انجن گوگل کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

01:18 AM, 29 Aug, 2018

 نیویارک :امریکی صددر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کے بعد سرچ انجن گوگل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ، ان کا کہنا تھا کہ گوگل نیوز سرچ میرے خلاف جعلی خبروں کو ہوا دے رہا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ گوگل نیوز سرچ میرے خلاف جعلی خبروں کو نمایاں کرتا ہے جبکہ جعلی سی این این بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے ، تمام خبریں غیر قانونی ہوتی ہیں ۔

ٹرمپ کے مطابق  ٹرمپ نیوز پر 96 فیصد نتائج قومی بائیں بازو کے میڈیا کی طرف سے ہیں جو بہت خطرناک ہے' ، اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ’گوگل اور دیگر قدامت پسندوں کی آواز اور معلومات چھپا رہے ہیں اور جو اچھی خبر ہے اس کو دبا رہے ہیں، وہ جو ہم دیکھ اور دیکھ نہیں سکتے اس کو کنٹرول کررہے ہیں، یہ ایک بڑی خطرناک صورت حال ہے'۔

مزیدخبریں