لاہور: بھارت میں پنجابی اور ریپ کے حوالے سے مایہ ناز گلوکار یو یو ہنی سنگھ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کے مداح نکلے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہنی سنگھ کو بھی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں علی سیٹھی، علی حمزہ اور وقار احسن کا گایا ہوا گانا ’تنک دھن‘ کافی پسند آیا۔گلوکار نے اپنے ٹو ئٹر اکاونٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ہنی سنگھ نے لکھا کہ
گلوکار نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر یہ گانا شیئر کرنے کے ساتھ لکھا، ’کتنا بہترین گانا ہے، تینوں گلوکار کافی اچھے ہیں، لیکن علی سیٹھی 3 بجکر 8 منٹ سے 3 بجکر 16 منٹ کے دورانیے میں بہترین ہیں، ان کی آواز میں رفیع صاحب کی جھلک ا?تی ہے‘۔34 سالہ ہنی سنگھ نے یہ بھی لکھا، ’اچھے میوزک کی کوئی سرحد، مذہب یا زبان نہیں ہوتی‘۔
یویو ہنی سنگھ بھی پاکستانی گلوکاروں کے مداح نکلے
08:52 PM, 29 Aug, 2017