بیجنگ: پاکستان امریکہ سے دوری اختیار کر کے بیجنگ کے مزید نزدیک آنے لگا ہے، ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی نے اسلام آباد کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اسلام آباد اور واشنگٹن مابین تین رکنی اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ملتوی کر دئے گئے ہیں، امریکہ کی یہ پالیسی در اصل چین اور پاکستان مابین اقتصادی راہداری منصوبہ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ امریکہ اس خطہ میں اب نئے اتحادی کی تلاش میں سر گرداں دکھائی دیتا ہے۔
چین کے معروف روز نامہ دی فنانشل ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق چین اور پاکستان درمیان نزدیکیاں بڑھنے لگی ہیں۔ یہ نزدیکیاں امریکہ اور پاکستان کے مابین تناؤ کے سبب بڑھی ہیں کیوں کہ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی نے اسلام آباد کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اسی پالیسی کے سبب اسلام آباد اور واشنگٹن مابین تین رکنی اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ملتوی کر دئے گئے ہیں۔
ماہرین کی رائے کے مطابق امریکہ پاکستان پر زور ڈال کر سی پیک منصوبہ میں خلل ڈالنا چاہتا ہے ۔ چین کی اس منصوبہ پر 50بلین ڈالز کی سرمایہ کاری لگی ہوئی ہے ۔ اور اس منصوبہ کے ساتھ ساتھ امریکہ چین کے سلک روڈ منصوبہ میں بھی روڑے اٹکانا چاہتا ہے۔ امریکہ کی یہ پالیسی در اصل چین اور پاکستان مابین اقتصادی راہداری منصوبہ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔امریکہ اور پاکستان مابین بڑھتی دوریوں اور پاکستان چین مابین بڑھتی نزدیکیوں کے سبب امریکہ اس خطے میں نئے اتحادی کی تلاش میں سرگرداں دکھائی دیتا ہے۔