نیویارک: مشہور سرچ انجن گوگل نے اپنے ”براؤزر کروم “ پر نیا فیچر لا نے کا اعلان کر دیا۔ اس کی مدد سے صارفین ویب سائٹس کو مکمل طور پر میوٹ کر سکیں گے۔ یعنی صارفین کو بار بار آٹو پلے آڈیو یا ویڈیو والی ویب سائٹ کو میوٹ کرنا نہیں پڑے گا۔ تجربات کے بعد یہ فیچر جلد ہی تمام دنیا کے صارفین کے پیش کر دیا جائےگا۔
گوگل کروم میں اب بھی کسی ٹیب کو میوٹ کرنے کا آپشن موجود ہے لیکن یہ آپشن اس وقت تک کام کرتا ہے جب تک صارفین ٹیب بند نہ کردیں۔میوٹ کی گئی ویب سائٹ دوبارہ وزٹ کرنے پر اسے دوبارہ میوٹ کرنا پڑتا ہے۔نئے فیچر سے صارفین براوز بند کر کے دوبارہ بھی چلائیں گے تو ویب سائٹ میوٹ ہی ہوگی، جسے ختم کرنے کے لیے صارفین کو خود ہی میوٹ ہٹانا ہوگا۔اس فیچر کا اعلان گوگل کی کروم ڈیویلپمنٹ ٹیم کے رکن فرانسوابوفرٹ نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کروم ٹیم اس وقت کسی بھی ویب سائٹ کو پیج انفو ببل سے براہ راست میوٹ اور ان میوٹ کرنے کے تجربات کر رہی ہے۔
'