کراچی : پی آئی اے نے عید کی چھٹیوں کے دوران اندرون ملک کرایوں میںخصوصی طور پر25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر اس خصوصی رعایت سے30 اگست سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس 25 فیصد خصوصی کرائے کا اطلاق کا کراچی ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے درمیان پروازوں پر عید کے دو دنوں 2 ستمبر اور 3 ستمبر کے لئے ہوگا۔ علاوہ ازیں اگر کوئی مسافر اپنے سفر میں تبدیلیکاخواہاں ہو گا تو اس کو معمول کے بکنگ تبدیلی کے چارجز ادا کرنے ہوں گے۔