لاہور :سگیاں پل کے قریب فارم ہاؤس میں فحاشی کی انتہا ٗ عید الاضحی جیسے مذہبی تہوار کو بھی ولگر رنگ میں ڈھال دیا گیا ٗ قربانی کے جانوروں کے ساتھ لڑکیوں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
وطن عزیز میں جہالت اور فحاشی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے جہاں پر مذہبی تہواروں کو بھی اسی رنگ میں رنگ دیا گیا ہے۔ لاہور کے نواحی علاقے سگیاں پل میں ایک فارم ہاؤس میں بھی ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا جب وہاں پر ایک فارم ہاؤس میں قربانی کے جانوروں کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی جس میں مہنگے قربانی کے جانوروں کے ساتھ ماڈلز نے بھی اپنی رونمائی دی اور قربانی کے جانور کے ساتھ ساتھ ڈانس کرتے ہوئے اندر داخل ہوئیں۔
ہر بار جب کسی جانور کو ہال کے اندر خریداروں کیلئے داخل کیا گیا تو ساتھ ایک لڑکی ڈانس کرتی ہوئی اندر داخل ہوتی اور جب وہ بل اپنی جگہ پر کھڑا ہو جاتا تو پھر کسی گانے پر اس لڑکی کی ڈانس پرفارمنس شروع ہو جاتی جس پر وہاں پر موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو اور تصاویر بھی لیں۔ اس فارم ہاؤس میں جانوروں کی قیمت بھی اسی وجہ سے آسمانوں کو چھو رہی ہے اور لاکھوں میں ہے۔