بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسافر ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

05:05 PM, 29 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: مغربی بھارتی ریاست مہاراشٹر  میں مسافر  ٹرین  کی  5   بوگیاں اور   انجن پٹڑی سے اتر   گیا  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ ممبئی سے متعلقہ ڈرونٹو   ایکسپریس ٹرین کے ساتھ ضلع تھانے کے قریب پیش آیا جبکہ اس واقعہ کے نتیجے میں ٹرین کی انجن سمیت  5  بوگیاں پٹڑی سے اتر   گئیں تاہم کسی بھی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

اطلاعات کے مطابق کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لئے بجلی کی فراہمی کو فی الوقت منقطع  کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں اس نوعیت کا یہ چوتھا واقع ہے۔

مزیدخبریں