جسٹس آصف کھوسہ دل کے عارضہ کی وجہ سے ہسپتال داخل

04:59 PM, 29 Aug, 2017

اسلام آباد : پانامہ کیس سے سب کے دل جیتنے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ دل کے عارضہ کی وجہ سے ہسپتال داخل


اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئیر جج اور پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کودل کو دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔


پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر ز نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے دل کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور پرانجیو پلاسٹی شروع کردی۔ڈاکٹرزکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آصف سعید کے دل کے دو والو بند ہیں، جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا، شریانوں کی بندش انجیو پلاسٹی کی مدد سے کھولی جائے گی۔ڈاکٹر ندیم حیات اور ڈاکٹرشاہد امین ان کی انجیو پلاسٹی کررہے ہیں۔جسٹس کھوسہ کے اہل خانہ نے پاکستانیوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں