مکہ مکرمہ :سعودی وزارت حج کے ذرائع کے مطابق اس سال دوسرے ملکوں سے 17لاکھ35ہزار391 افراد پہنچ چکے ہیں۔سب سے زیادہ یعنی 2 لاکھ 21ہزار حاجی انڈونیشیا سے آئے ہیں۔پاکستانی حاجیوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے ایک لاکھ 79ہزاردوسو افراد حج کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں ۔
ہر سال پاکستانی حاجیوں کی تعداد تمام ملکوں سے آنے والے عازمین حج کی کل تعداد کا 10واں حصہ ہوتی ہے ۔حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت تیسرے نمبرپر ہے ۔
جہا ںسے ایک لاکھ 70ہزار ' بنگلہ دیش سے ایک لاکھ 27ہزار 'مصر سے ایک لاکھ آٹھ ہزار 'ایران سے 86ہزارپانچ سو 'ترکی سے79ہزار ' 'نائیجیریا سے79ہزار' روس سے22 ہزار پانچ سو' چین سے 11ہزار آٹھ سو'مراکش سے 31ہزار اور الجزائر سے36ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔