راولپنڈی: پاک فوج کا آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فورسز ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کے علاقے پلندرہ میں کارروائی کی جس میں خودکش جیکٹس، آئی ای ڈیز، راکٹ، دستی بم، ڈیٹونیٹرز اور مختلف بور کا اسلحہ برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی میں ایف سی خیبرپختونخوا نے اورکزئی ایجنسی میں سرچ آپریشن کیا جس میں 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے راکٹ، مارٹر گولے اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سرچ آپریشن دہشت گردوں کی کمین گاہ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جہاں سے مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں