ممبئی:ڈیرہ سچا سودا نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے گرو گرمیت رام سنگھ کے بارے میں شاہ رخ خان کا اہم بیان منظرعام پر آگیا۔
معروف اداکار شاہ رخ اپنے شو " ٹی ای ڈی ٹاکس"کی شوٹنگ کر رہے تھے جب یہ خبر منظر عام پر آئی کہ گرو میت رام سنگھ کو 20 سال کی قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
شاہ رخ نے عدالتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے۔انہوں نےکہا کہ شاید شو کےڈائریکٹر کو یہ بات پسند نہ آئے کہ شو کے درمیان میں اپنے خیا لات کا اظہار کر رہا ہوں کیونکہ یہ پروگرام کا حصہ نہیں ہے لیکن میں عدالتی فیصلے پر خوش ہوں لیکن معاملے کی نزاکت کو مد نظر رکھتے ہوئےشاہ رخ خان کے اس بیان کو نشر نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ سچا سودا تنظیم کے سربراہ گرو گرمیت رام سنگھ پر 2002 میں 2 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا تھا جس کے بعد گزشتہ روز پٹیالہ کی عدالت نے اسے مجرم قرار دے کر 20سال قید کی سزا سنادی ۔