ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ کاجل اور منیش ملہوترا کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کاجول نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی منیش کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔
کاجول نے تصویر پر کیپشن دیا تھا آخر کار ایسا سماجی موقع جس میں اپنے ددست جتنی خوبصورت لگ رہی ہوں اور اس کے جواب میں منیش نے کہا تھا ہمیشہ کی طرح خوبصورت جبکہ کرن جوہر نے کاجل اور منیش کی تصویر کو لائک بھی کیا۔
یاد رہے کہ فلم" دل والے" کی شوٹنگ کے درمیا ن کاجل اور منیش ملہوترا کے درمیان ان بن ہو گئی تھی جس کے بعد ان کی گہری دوستی میں دراڑ آگئی تھی لیکن آخر کار دونوں دوست اب پھر ایک ہو گئے ہیں۔