یروشلم :ایران شام اور لبنان میں خطرناک کام کر رہا،اسرائیل پر حملے کا خطرہ ،اسرائیل کے وزیر اعظم بنیا مین نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملہ کرنا چاہتا ہے اس مقصد کے لیے وہ شام اور لبنان میں فیکڑیاں تعمیر کر رہا ہے۔شام میں جاری جنگ میں صدر بشار الاسد کو ایرانی افواج اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کی حمایت حاصل ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ رواں سال اپنا عہدہ سنھبالنے کے بعد مشرق وسطی کا پہلا دورہ کر رہے ہیں۔گو کہ اسرائیلی وزیراعظم نے میزائل تیار کرنے والی ایرانی سائٹس کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن انھوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل ایران کے ان اقدامات کو ہر گز تسلیم نہیں کرے گا۔
دو ہفتے قبل سٹیلائٹ سے تصاویر لینے والی اسرائیلی کمپنی امیج سیٹ انٹرنیشنل نے کچھ تصاویر شائع کیں تھیں جس سے شام میں حزب اختلاف کی حمایت کرنے والے اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی تصدیق ہو گئی ہے۔
امیج سیٹ کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کے ساحلی قصبے بانیاس کے قریب وادی جہانم میں تعمیر ہونے والی فیکٹری تہران کی میزائل تنصیبات جیسی ہے۔