بہاولنگر: بہاولنگر چک نائی والا میں بااثرزمیندار فرعون بن گیا۔ زمیندار طارق چوٹیا کے مویشیوں نے فصل خراب کی اور غریب کسان شکایت لے کرپہنچا تو بجائے اسکی داد رسی کے اس پر کتے چھوڑ دیئے۔
پالتو کتوں نے 15 سالہ وسیم کی ٹانگ اور چہرے کو نوچ ڈالا۔ پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ نوجوان وسیم دو ایکڑ اراضی ٹھیکے پر لیکر کاشت کر کے گزر اوقات کرتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں