مارک زکر برگ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نومولود کا نام اگست رکھ دیا

08:26 AM, 29 Aug, 2017

نیویارک :فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ کے ہاں ایک اور بیٹی پیدا ہوئی ہے ، انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہماری بیٹی بڑی ہوگی مگر بہت تیزی سے بڑی نہیں ہوگی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام اگست رکھ دیا ہے۔

فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا ہے، پوسٹ کے دوران انہوں نے اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پیاری بیٹی اگست ! نئی دنیا میں تیر ی آمد کے موقع پر میں اور تمھاری والدہ بہت خوش ہیں ، تمھاری بہن کی پیدائش پر میں نے لکھا تھا کہ وہ بڑی ہوگی اب تمھارے حوالے سے بھی کہتا ہوں کہ تم اس دنیا میں بڑی ہوگی جہاں پر بہتر تعلیم، کم بیماریاں، مضبوط معاشرے اور برابری ہوگی.

تمھیں اپنا پچپن بھرپور طریقے سے گزارنا ہوگا اور اپنے مستقبل کے بارے میں بھی سوچنے کی ضرورت نہیں ، ہم تمھیں دنیا کی ہر خوشی دینے کے لئے اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ پیاری اگست ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں اور تمھارے ساتھ وقت گزارنے کے لئے پرجوش بھی ہیں۔ہم تمھیں بھرپور پیار دیں گے اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ تم بھی اپنا پیار ہمیں دو گی۔

مزیدخبریں