آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنے کی منظوری

10:32 PM, 29 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اس میں  پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔  ذرائع وزارت خزانہ  کاکہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں  پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 
آئی ایم ایف اس بارے میں جلد اعلامیہ جارے کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے اعلان کے بعد وزارت خزانہ  بیان جاری کرے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق   پاکستان کو 1.1  ارب ڈالر اسی ہفتے موصول ہونے کا امکان ہے۔  
آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام دونوں کے سابقہ ​​بیانات میں عندیہ دیا گیا تھا کہ بورڈ 29 اپریل کو اجلاس میں ایس بی اے پروگرام کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا، جس کا معاہدہ جون 2023 میں ہوا تھا۔
آئی ایم ایف کیلنڈر کے بعد پاکستان میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا کہ ملک بورڈ کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 20 مارچ کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا تھا، اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کے لیے قرض کی آخری قسط کی مد میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جاری ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں