پاکستان کے سامنے مہنگائی کا شدید مسئلہ ہے، ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں: شہباز شریف

07:43 PM, 29 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

ریاض:وزیر اعظم شہباز شریف  کاکہنا ہےکہ    پاکستان کے سامنے مہنگائی کا شدید مسئلہ ہے، ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم شہاز شریف نے    سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ      پاکستان کے سامنے مہنگائی کا شدید مسئلہ ہے، ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے۔ ایف بی آر میں کام نہ کرنے والے افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، آلودگی میں بہت کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  2022 میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں تباہی آئی، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، عالمی منڈی میں مہنگائی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی مدد کی۔غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
 وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میرے مرحوم والد اور چچا غریب کسان کے بچے تھے، میرے مرحوم والد نے انتہائی محنت سے 1965 میں سٹیل انجینئرنگ کمپنی بنائی، 2 جنوری 1972 میں وہ سٹیل کمپنی نیشنلائز ہوگئی۔

مزیدخبریں