علی امین گنڈا پور کی  بانی پی ٹی آئی  سے اڈیالہ جیل میں چوتھی ملاقات،سیاسی اور پارٹی معاملات پر گفتگو

06:12 PM, 29 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی  بانی پی ٹی آئی  سے اڈیالہ جیل میں چوتھی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں سیاسی اور پارٹی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے عمران خان کو کے پی کے معاملات اورفیصلوں پر بھی آگاہ کیا۔ 

مزیدخبریں