لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران نومنتخب ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔
ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو نقطہ اعتراض پر بات کرنے سے بھی منع کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نومنتخب ارکان سے حلف نہیں لوں گا، اپوزیشن کو بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔بعدازاں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے نقطہ اعتراض پر رانا آفتاب احمد کو بات کرنے کی اجازت دے دی گئی۔جس کے بعد ضمنی انتخاب میں کامیاب نومنتخب ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان میں نومنتخب ارکان کے حلف کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا کیا گیا تاہم شور شرابے اور نعرے بازی میں نومنتخب ارکان نے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں سعید اکبر نوانی،عدنان افضل چٹھہ شامل ہیں جبکہ ملک ریاض اور چوہدری محمد نواز نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، اس کے علاوہ ممتاز علی چانگ، احمد اقبال چوہدری سمیت دیگر نومنتخب ارکان نے بھی حلف اٹھایا۔
حلف برداری کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان غصے میں آگئے، شور مچانے والوں کو خاموش کروا دیا۔
پنجاب اسمبلی اجلاس، نومنتخب ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا
06:05 PM, 29 Apr, 2024