ہم  کراچی بھی جائیں گے اور لاہور بھی، روک سکو تو روک لو، ہمارے ساتھ یہ رویہ رکھا گیا تو یہ اسمبلی نہیں چلے گی:اسد قیصر

ہم  کراچی بھی جائیں گے اور لاہور بھی، روک سکو تو روک لو، ہمارے ساتھ یہ رویہ رکھا گیا تو یہ اسمبلی نہیں چلے گی:اسد قیصر

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہےکہ ہم  کراچی بھی جائیں گے اور لاہور بھی، روک سکو تو روک لو، ہمارے ساتھ یہ رویہ رکھا گیا تو یہ اسمبلی نہیں چلے گی ۔اسد قیصر نے  قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم  کراچی بھی جائیں گے اور لاہور بھی، روک سکو تو روک لو، ہمارے ساتھ یہ رویہ رکھا گیا تو یہ اسمبلی نہیں چلے گی۔
پی ٹی آئی  نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ گندم کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیئے۔
اسد قیصر نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداروں سے کہتا ہوں کہ احتجاج میں شرکت کریں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلاول بھٹو تو اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں، ہمارا ایک جلسہ ان سے برداشت نہیں ہورہا، کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں؟ یہ بدترین الیکشن ہوا ہے، عوامی مینڈیٹ پامال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے ایم این ایز اپنے گھر والوں سے پوچھیں، یہ لوگ مسترد شدہ لوگ ہیں، ہم کراچی بھی جائیں گے اور لاہور بھی، روک سکو تو روک لو، ہمارے ساتھ یہ رویہ رکھا گیا تو یہ اسمبلی نہیں چلے گی۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ابھی مئی کا مہینہ آرہا ہے، یہ پھر 9 مئی 9 مئی کریں گے، آپ نے جتنا رونا رویا عوام نے آپ کے بیانیے کو زمین بوس کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں، چاروں صوبوں کے چیف جسٹس کو کمیشن کا حصہ بنائیں، 9 مئی واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جو ذمہ دار ہو اسے سزا دیں، 9 مئی پی ٹی آئی کو اقتدار سے دور رکھنے کا ڈرامہ ہے، موجودہ حکومت فارم 47 سے وجود میں آئی۔

مصنف کے بارے میں