کینیڈا میں خالصہ تحریک زور پکڑگئی،ٹورنٹو میں  تقریب  میں ٹروڈو پنجابی بولتے رہے،سکھوں کو حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی

03:53 PM, 29 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصہ تحریک زور پکڑگئی۔ ٹورنٹو میں  تقریب  میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن  ٹروڈو پنجابی بولتے رہے۔انہوں نے سکھوں کو حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرادی۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آباد آٹھ لاکھ سے زائد سکھوں کے حقوق کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ ٹورنٹو میں خالصہ ڈے کے موقع پر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خطاب کے موقع پر خالصتان کے نعرے بھی لگ گئے۔ خطاب کے دوران جسٹن ٹروڈو پنجابی بھی بولتے رہے۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ سکھوں کی اقدار کینیڈا کی اقدار ہیں۔ ملک بھر میں سکھوں کے گردواروں اور کمیونٹی سینٹرز کو زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ اتوار کو خالصہ ڈے کی تقریب کے دوران خالصتان کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔کینیڈین وزیر اعظم نے سِکھوں کو یقین دلایا کہ کینیڈین حکومت ہر طرح کے امتیاز کے خلاف ان کے تمام حقوق اور آزادیوں کو ہر حال میں تحفظ فراہم کرے گی۔
خالصہ ڈے کو عرفِ عام میں بیساکھی کہا جاتا ہے۔ یہ سکھوں کے نئے سال کا جشن ہے۔ تقریب میں خالصتان کے نعرے اس وقت لگائے گئے جب جسٹن ٹروڈو خطاب کے لیے ڈائس کی طرف جارہے تھے۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اختلافات کے باوجود نہیں بلکہ ان کی بدولت مضبوط ہیں۔ اختلافات اور تنوع کے باوصف ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ سِکھوں کی اقدار کینیڈا کی اقدار ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے تقریر کے آخر میں سکھوں کانعرہ بھی لگایا۔

مزیدخبریں