بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

شانگلہ: بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم  ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔


محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حملے میں ملوث کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کر لی گئی۔

خیال رہے 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا، حملے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔