راولپنڈی: احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔
آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے مزید چار گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیئے جبکہ ملزمان کے وکلاء نے ایک گواہ پر جرح بھی مکمل کر لی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کی۔ اس موقع پر پانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا گیا۔ پانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت میں موجود تھے۔
بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں چار مزید گواہان کے بیان قلمبند کیئے جبکہ ایک گواہ پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء نے جرح مکمل کی۔
واضح رہے کہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 25 گواہان کے بیانات کو قلمبند کرلیا گیا جبکہ 16 گواہوں پر جرح بھی مکمل ہو چکی ہے۔