لاہور: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور پاسپورٹ آفس میں کھلم کھلا رشوت لیے جانے پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کر دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کے سرپرائز دورے کے دوران گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس میں عوام کی شکایت پر کاروائی کی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی لاہور میں گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہم ہو گئےاور ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔
ڈی جی پاسپورٹ نے ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور کے دو افسران کو معطل کر دیا۔ ڈیپٹی ڈرایکٹر فیض الحسن اور اسسٹنٹ ڈرایکٹر محمد نسیم کو معطل کیا گیا۔
دونوں افسران کو پاسپورٹ آفس میں بے ضابطگیوں اور ٹاوٹس مافیاز کی موجودگی پر معطل کیا گیا ۔دونوں افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
شہریوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو پاسپورٹ بنوانے کے لیے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے۔
پاسپورٹ آفس میں ٹوکن مشین بھی خراب تھی۔