این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح

01:09 PM, 29 Apr, 2024

لاہور:  نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) سپر 8 انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں این ٹی ڈی سی کی مختلف فارمیشنز سے 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام چیف انجینئر ٹی ایس جی (نارتھ) نیو کوٹ لکھپت لاہور نے کیا تھا۔


ایک سنسنی خیز فائنل میں جنرل منیجر (ایچ آر) آفس کی ٹیم نے جنرل منیجر (ٹی ایس جی) کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنرل منیجر (ٹی ایس جی) کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے۔ جواب میں جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم نے مقررہ ہدف 3.2 اوورز میں صرف 01 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انجینئر منور حسین، جنرل منیجر (ہیومن ریسورس) فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو میڈلز دیئے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جنرل منیجر (ایچ آر) نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر کھلاڑیوں اور چیف انجینئر ٹی ایس جی (نارتھ) لاہور کی کاوشوں کو سراہا۔

جنرل منیجر ٹی ایس جی انجینئر اشعر علی، چیف انجینئر ٹی ایس جی (نارتھ) انجینئر شاہد نذیر، سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈ ملک عمیر اسلم، خواتین افسران، این ٹی ڈی سی کے دیگر سینئر افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد فائنل مقابلے کو دیکھنے کیلئے موجود تھی۔

کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ماحول جوش و خروش سے بھرپور رہا اور لوگ دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میدان میں اپنی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر مقابلے کو سنسنی خیز بنایا۔ یہ ٹورنامنٹ این ٹی ڈی سی کے ملازمین کو متحد کرنے اور خوشگوار ماحول فراہم کیلئے کا ایک موقع تھا اور اس کا کامیاب انعقاد ان کی کرکٹ سے محبت اور ایک ٹیم کے طور پر مل کر شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

مزیدخبریں