آئی ایم ایف کی جانب سےپاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری متوقع

10:26 AM, 29 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا،سٹینڈ بائی ارینجمنٹ  معاہدے کے تحت ایک ارب 10 کروڑ دالر کی آخری قسط پاکستان کو دینے کی منظوری متوقع ہے۔

 
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہو گی۔

ذرائع کے مطابق سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابقآئی ایم ایف وفد کی جانب سے  آئندہ ماہ کے وسط میں 7 سے 9 ارب ڈالر کے نئے امدادی پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان کے دورے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں