راولپنڈی : پاکستان نے فخرزمان کی شاندار سنچری کی بدولت دوسرے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ کو شسکت دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ہیں میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوز لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 336 رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔
چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم 17 اور ہینری نکلس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 10 اوورز میں 78 رنز دے کر 4 جبکہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 49 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 337 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 10 بالز قبل ہی باسانی حاصل کرلیا۔ فخرزمان نے ناٹ آؤٹ 180 رنز بنائے۔محمد رضوان نے بھی ناٹ آؤٹ 54 اور کپتان بابر اعظم نے 65 رنز کی اننگز کھیلی ۔