اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے، پرویز الہٰی کے گھر پر حملے کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گے: شاہ محمود 

08:20 PM, 29 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے گھر پر حملے کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے۔ 

لاہور میں چودھری پرویز الہٰی کے گھر باہر میڈیا سے گفتگو کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرویز الہٰی کے گھر پر حملہ فسطائیت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں۔ ہم پرویز الہٰی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

 وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ  وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار سے ٹیلیفونگ رابطہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے پرویز الٰہی فیملی سے ملاقات کے حوالے سے اسحاق ڈار کو آگاہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے کل کے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ’یہ وفاقی حکومت کا کام نہیں، یہ پنجاب حکومت نے کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق ’اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس پر رانا ثنا اللہ سے بھی بات کی ہے۔ اسحاق ڈار نے پرویز الٰہی کے گھر پر پر چھاپے پر افسوس کیا۔

مزیدخبریں