لاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور عمران خان کے سابق فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے نام لیے بغیر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کو نوسرباز اور جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جن امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیے میرٹ پر دیے ہیں۔ ٹکٹ لینے والے امیدوار نوسربازوں سے ہوشیار رہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ویسے پی ٹی آئی کے ٹکٹ جن کو بھی ملے ہیں انکے لیے ایک مفید مشورہ ہے کہ آپ کو ٹکٹس آپکے حلقہ یا پارٹی کے لیے محنت، آپکے والدین کی دعاؤں ، آپکے نصیب اور قسمت کی وجہ سے ملی ہیں ۔
ڈاکٹر ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ اس لیے اگر آپ لوگوں سے بات کرتے کوئی بھی نوسرباز آپ کو ٹکٹ ملنے کا کریڈٹ لینا چاہ رہا ہے تو وہ جھوٹ بول رہا ہے۔