لاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور عمران خان کے سابق فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے نام لیے بغیر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کو نوسرباز اور جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جن امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیے میرٹ پر دیے ہیں۔ ٹکٹ لینے والے امیدوار نوسربازوں سے ہوشیار رہیں ۔
ویسے PTI کے ٹکٹ جن کو بھی ملے ہیں انکے لیے ایک مفید مشورہ ہے کہ آپ کو ٹکٹس آپکے حلقہ یا پارٹی کے لیے محنت، آپکے والدین کی دعاؤں ، آپکے نصیب اور قسمت کی وجہ سے ملیں ہیں اسلیے اگر آپ لوگوں سے بات کرتے کوئی بھی نوسرباز آپ کو ٹکٹ ملنے کریڈٹ لینا چاہ رہا ہے تو وہ جھوٹ بول رہا ہے
— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) April 29, 2023
انہوں نے کہا کہ ویسے پی ٹی آئی کے ٹکٹ جن کو بھی ملے ہیں انکے لیے ایک مفید مشورہ ہے کہ آپ کو ٹکٹس آپکے حلقہ یا پارٹی کے لیے محنت، آپکے والدین کی دعاؤں ، آپکے نصیب اور قسمت کی وجہ سے ملی ہیں ۔
ڈاکٹر ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ اس لیے اگر آپ لوگوں سے بات کرتے کوئی بھی نوسرباز آپ کو ٹکٹ ملنے کا کریڈٹ لینا چاہ رہا ہے تو وہ جھوٹ بول رہا ہے۔