لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نظام تباہ ہو چکا ہے اس نظام کے تحت تبدیلی نہیں آسکتی ۔ کرپشن رچ بس گئی ہے۔ مفت آٹا سکیم پر 84 ارب خرچ کیے گئے جس میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی ادارے ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں ۔لیڈر شپ کی ناکامی کے باعث ملکی مسائل بڑھے ہیں ۔ موجودہ نظام ڈلیور نہیں کر پا رہا ہے ۔ملکی ادارے ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی دشمنی نفرت میں بدل چکی ہے ۔جن لوگوں میں اہلیت نہ تھی وہ بھی لیڈر بن گئے ۔ ملک ختم نہیں ہوتے لیکن حیثیت ختم ہوجاتی ہے ۔ اج معیشت کی حالت کیا اور ہماری ترجیحات کیا ہیں ۔