14 مئی کو انتخابات کا انعقاد ناممکن ہوگیا، الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریاں روک دی 

14 مئی کو انتخابات کا انعقاد ناممکن ہوگیا، الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریاں روک دی 
سورس: file

اسلام آباد : پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا 14 مئی کو انعقاد ناممکن ہوگیا،الیکشن کمیشن نے اہم انتخابی تیاریاں روک دیں ۔ الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز اور تصاویر والی ووٹرز لسٹیں فوری طور پر نہ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے مطابق کل تک بیلیٹ پیپرز کی چھپائی شروع نہ ہوئی تو 14 مئی کو انتخابات کا انتظام نہیں ہوسکے گا۔ الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کےلئے کم از کم 14 روز درکار ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے فنڈز کی عدم فراہمی کیوجہ سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی نہ کی،الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی،ترسیل کےلئے کم از کم ڈیڑھ ارب روپے درکار ہیں،ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے صرف پنجاب اسمبلی کےلئے ساڑھے 7 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پریذائڈنگ افسران کو تصاویر والی ووٹر لسٹیں بھی چھپانی ہیں ۔انتخابات سے متعلق دو اہم امور کی تیاریاں روکی گئیں ۔سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں