شہباز شریف  کا اقتدار  امریکی مفاد میں، عمران خان سے ڈیلنگ سخت مشکل:  امریکی رکن کانگریس

 شہباز شریف  کا اقتدار  امریکی مفاد میں، عمران خان سے ڈیلنگ سخت مشکل:  امریکی رکن کانگریس

 واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے۔

 مین بریڈشرمین کا ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کچھ لوگ کہتے ہیں پاکستان میں امریکا حامی حکومت تعلقات کے لیے آسان ہوتی ہے جبکہ  امریکا کے لیے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے، مگر سوال جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا ہے۔

بریڈ شرمین کا کہنا تھا امریکا کسی پالیسی، طاقتور یا حکومت کے ساتھ نہیں کھڑا ہے، امریکا صرف جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہے، امریکا انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے کے ساتھ کھڑا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مجھے لاپتہ ہونے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کے ٹھوس ثبوتوں پر تشویش ہے، پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔