پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس  سپریم کورٹ  میں سماعت کیلئے مقرر

02:52 PM, 29 Apr, 2023

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا 8 رکنی بینچ  چیف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 مئی کو کرے گا۔

سپریم کورٹ کی طرف سے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں، اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار اور پاکستان بارکونسل کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔

مزیدخبریں