اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا 8 رکنی بینچ چیف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 مئی کو کرے گا۔
سپریم کورٹ کی طرف سے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں، اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار اور پاکستان بارکونسل کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔