لاہور: سینئر صحافی انصارعباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف آئندہ بجٹ کا انتظار کر رہے ہیں، اگر حکومت نے سیاسی بجٹ متعارف کرایا تو قرضہ نہیں ملے گا۔
سینئر صحافی نے اپنے کالم میں لکھا کہ آئی ایم ایف والے بھی آئندہ بجٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر حکومت نے سیاسی بجٹ متعارف کرایا تو آئی ایم ایف ہمیں قرضہ نہیں دے گا۔
انصارعباسی کے مطابق پی ٹی آئی کو انتہائی حد تک خدشہ ہے کہ پی ڈی ایم والے اپنے دور حکومت کے اختتام پر معیشت کا وہی حشر کرکے جائیں گے جو پی ٹی آئی والوں نے مارچ 2022 میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے سے کچھ عرصہ قبل کیا تھا۔
انھوں نےلکھا اس وقت پی ٹی آئی کو سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ اگر قومی اسمبلی جلد تحلیل نہ کی گئی تو پی ڈی ایم کی طرف سے آئندہ مالی سال کیلئے کس طرح کا بجٹ پیش کیا جا سکتا ہے۔
سینئر صحافی نے حماد اظہر کے ٹوئٹ کا حوالہ دیا جس میں پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ دانشمندی کے ساتھ ڈیزائن کرنا چاہئے اور اس میں ملٹی لیٹرلز سے مشاورت ہونا چاہئے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ’’یہ ضروری ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار معیشت کے ساتھ کھیل کھیلنا بند کریں۔ انہوں نے پہلے ہی بہت نقصان کر دیا ہے۔
آئندہ مالی سال کا بجٹ دانشمندی اور ملٹی لیٹرلز کے ساتھ مرتب کرنا چاہئے۔‘‘