عید پیر کو ہو گی یا منگل کو ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا 

11:19 PM, 29 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلا م آباد: عید الفطر پیر کو ہوگی یا پھر منگل کو ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار یکم مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں ۔اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہوں گے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید منگل 3 مئی کو ہونے کا امکان ہے اور روزے 30 ہوں گے۔ عید کے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی جس کا اجلاس اتوار کی شام ہوگا۔ 

مزیدخبریں