عمران خان اس دور کا ابوجہل ہے: سعد رفیق 

08:04 PM, 29 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں وفاقی وزراخواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان جو چارسال تک ریاست مدینہ کا چورن بیچنے کی کوشش کرتی رہی انہوں نے روضہ رسولؐ کی بے حرمتی کرکے اپنی اصلیت دکھا دی ۔عمران خان اس دور کا ابوجہل ہے۔

لاہورپریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ  آج دل بہت افسردہ ہے جنہیں آقا دوجہاں کے مرتبے کا پتا نہیں ،ان کے بارے کیا کہوں سوائے اس کے عمران خان آج کا ابو جہل ہے،یہ آرٹیکل سکس کا مجرم ہے اس ہر غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے۔اصل یہ ڈاکو خود ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  روضہ رسولؐ کی بے حرمتی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما دھڑا دھڑ ٹوئیٹر ہر جشن مناتے رہے اورپھر ڈیلیٹ کرتے رہے۔شیخ رشید واقعی پنڈی کا شیطان ہے،اس نے ایک دن پہلے کہا کہ دیکھیں ان کے ساتھ کیا ہوگا۔اس کا بھانجا بھی موجود تھا۔

وفاقی وزیرسردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان تمہارے والد اور والدہ ایسے نہیں تھےضرور کوئی کمی رہ گئی ہوگی تربیت میں

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ چیئرمین شریفین امن و سلامتی کے مقامات ہیں یہ کام لعنتیوں کے ہیں۔ اس سے بڑی لعنت ہو نہیں سکتی،جب سے یہ مافیا اقتدار میں آیا ہے, لوگوں کا جینا محال ہوا 

مزیدخبریں