اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کل جو کچھ روضہ رسول پر ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے یہ سب عمرے کے زائرین تھے جو روضہ رسول پر حاضری کے لیے گئے تھے اور حاضری کے دوران چوروں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر رہ نہ سکے۔
شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کی تعداد سینکڑوں میں نھیں بلکہ ہزاروں میں تھی۔ میری بات نوٹ کرلی جائے اس ملک کا موجودہ چور وزیراعظم جہاں بھی جائے گا اسے پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/ZsXp4KF6ju
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 29, 2022
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اس کے خلاف نفرت اور اس کی چور بزاریوں کی وجہ سے پاکستانیوں کو موجودہ حکمرانوں سے شدید قسم کی نفرت ہے کیوں کہ دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے نزدیک موجودہ حکمران نہ صرف امپورٹڈ، سیلیکٹڈ اور چور ہیں بلکہ پاکستانیوں کے لیے نفرت کا نشان بھی بن چکے ہیں۔ لوگ ان کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے۔