اسلام آباد: پاکستان میں سعودی سفارت خانہ نے مسجد نبویؐ میں نعرے بازی اور حکومتی کارروائی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدینہ کے واقعہ میں پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین کے کیے گرفتار کیا گیا ہے۔
نیونیوز کے مطابق سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے پاکستانیوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
سعودی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مسجد نبویؐ میں ایک خاتون اور اس کے ساتھی کو گالی دی اور نازیبا الفاظ کہے اس پر 5 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔