توہین مسجد نبویؐ کوکئی گھنٹے گزر گئے ، عمران خان کا مذمتی بیان نہ آیا، ملتان میں حکومت جانے کا رونا روتے رہے 

04:37 PM, 29 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے مسجد نبویؐ کی توہین کو 20 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں لیکن سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کوئی مذمتی بیان ابھی تک نہیں آیا۔ 

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومتی وفد کے مسجد نبویؐ پہننے پر عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر اور انیل مسرت کی قیادت میں پی ٹی آئی جتھے نے مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کرتے ہوئے نہ صرف سیاسی نعرے بازی کی بلکہ گالم گلوچ بھی کی۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان جو دعویٰ کرتے ہے کہ توہین رسالت کے مسئلہ پر سب سے زیادہ آواز میں نے اٹھائی اب تک کوئی مذمتی بیان نہیں آیا۔ جس وقت پی ٹی آئی کارکن یہ گناہ کر رہے تھے اس وقت عمران خان لائیو خطاب کررہے تھے۔

واقعہ کے بعد عمران خان نے بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے خلاف اور یوم القدس کے حوالے سے ٹویٹ کیا۔ ملتان میں اپنی حکومت جانے کا رونا روتے رہے لیکن مسجد نبویؐ کی توہین پر ان کی زبان سے ایک لفظ بھی نکلا ۔ 

مزیدخبریں